سرائیکی خطہ ار ان کے لوگوں کی قربانیاں
سرائیکی خطے اور ان کے لوگوں کی قربانیاں پاکستان کے لیے ناقابل فراموش ہیں، مطلب جس کو رد نہیں کیا جا سکتا آج اس خطے کو مسلسل ہر سیاسی جماعت کا مسترد کرنا اور رنجش رکھنا نہایت ہی افسوسناک ہے۔ اس خطے کو زرعی اعتبار سے بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھاد ، پانی کیمیلز سب نا پید۔ انتظامیہ مافیا بن چکی ہے اور ادارے خاموش تماشائی؛ محکمہ انہار کے اعلی افسران چپ سادھے ھیں یا وزیراعلی پنجاب کی شاھنوازی میں سرائیکی خطے سے ووٹ نہ دینے کی رنجش روا رکھی ہوئی ہے۔ سرائیکی خطہ زرعی اعتبار سے بہت زرخیرز ہے جسے بنجر بنا کر اونے پونے میں خرید و فروخت کا سلسلہ کیا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے اور نہریں سوکھنے کی وجہ سے جانور تو جانور اس کے اکثر علاقوں میں قحط پڑنا شروع ہو گیا ہے۔ کون ہمدرد ہے اس خطے کا جو منتخب ہوئے انہوں نے شناخت پر پنجابیت کا لیبل لگا دیا۔ اس خطے کی خوبصورتی کو سرائیکی خطے ہی تصور کیا جائے جنوبی پنجاب نہ کل کسی نے تسلیم کیا اور نہ آج اس کا کوئی حامی ہے۔
فیصل شہزاد چغتائی