باشعور عوام پر سیاسی ٹولہ قابض

فیصل شہزاد چغتائی
By -
0




باشعور عوام پر سیاسی ٹولہ قابض

باشعور عوام جنہوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو منتخب کیا، کیا ان کے دل مطمئن ہو جائیں گے ان کے خواہشات کے برعکس کسی کو بھی ان پر مسلط کر دیا جائے۔ ان تمام ووٹرز نے ابھی تک وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن ممبران کو تسلیم نہیں کیا، کیونکہ یہ تمام عناصر چور رستے سے آئے اور ان کی ووٹ پر ڈکیتی ماری۔ 

ماضی میں اتنا چونا لگانے کے بعد اب دوبارہ سے ملک پر شارٹ کٹ سے مسلط ہو جانا اسے وہ تمام ووٹرز تسلیم نہیں کر پا رہے جنہوں نے ان سب کو بڑے پیمانے پر مسترد کیا۔ یہ جمہوری نظام کی خلاف عمل ہے، عوام کے ووٹ کا قتل ہوا، بہت سادہ سی بات ہے کہ عوام نے نہ کل انہیں تسلیم کیا تھا اور نہ ہی آج تسلیم کر رہی ہے۔ 


اگر دوبارہ ان سیاسی افراد نے حکمرانی کا شوق پورا بھی کرنا تھا تو سیدھے راستے سے آتے اور الیکشن میں اپنا موقف بیان کرتے۔ عدالتوں کا سہارا لے کر الزام تراشیاں کر کے یوں مسلط نہ ہوتے۔ پھر عوام اور ان کے چاہنے والے انہیں تسلیم یا مسترد اپنے ووٹ کے ذریعے کرتے۔ مگر ایسا ہرگز نہیں ہوا۔ اب جب امریکا تسلیم کر چکا ہے کہ ہم نے عمران خان کو ہٹھایا، وجہ روس کی حمایت تھی۔ حالانکہ سب جانتے ہیں پاکستان پر یہ سب صرف اس لیے کیا جا رہا ے کہ پاکستان واحد وہ ملک ہے جس نے آج تک اسرائیل ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کیا۔

قابل احترام ہیں وہ تمام پارٹیاں عہدیداران اور سیاست دان جو عوام کی ووٹ سے ماضی میں منتخب ہوئے اور مستقبل میں بھی منتخب ہونگے۔ عوام ان کا احترام کریں گے اور انہیں تہہ دل سے ویلکم کریں گے۔ مگر اس طرح کی چوچوں کا مربہ کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ 

]عوام کے دل میں جو فوج کیخلاف نفرتوں کو بیج بویا جا رہا ہے اسے بھی بڑے پیمانے پر مسترد کرتے ہیں فوج کے لیے کل بھی محبت تھی دل میں اور آج بھی فوج اور اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ عوام بس یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کروائے جائیں تاکہ سیدھے راستے سے یہ تمام امیدوار جو اپوزیشن میں ہیں یا پارٹیاں کا میل جوڑ کر کے یکجاں اکٹھے ہوئے ہیں وہ سب الیکشن میں بس اسی طرح یکجاں ہو کر الیکشن جیتیں۔ اور بڑے پیمانے پر آئیں اور منافقوں کو مسترد کریں۔ جو کہ پاکستان کے مفاد میں بھی ہوگا۔
فیصل شہزاد چغتائی

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)